MUST WATCH

پاکستان ٹیلیوژن پر دینا کی سب سے بڑی ترک ڈرامہ سیریل’’ارطغرل غازی‘‘اردو زبان میں کل ( ہفتہ یکم رمضان المبارک) سے ہر شب سات بج کر پچپن منٹ پر پیش کی جائے گی۔
پی ٹی وی کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈرامے کی کہانی بارہویں صدی میں مسلمانوں کی عالمی فتوحات، عظیم کارناموں اور عروج کے پس منظر میں لکھی گئی ہے۔
یہ ایک ایسے بہادر جنگجو کی کہانی ہے جس نے ایمان کی طاقت سے دنیا کے سب سے بڑے علاقے پر اسلام کا پرچم بلند کیا۔ موجودہ نسل کو مسلمانوں کی عظمت رفتہ سے روشناس کرانے کے لیے یہ ڈرامہ بلاشبہ ایک شاہکار ہے۔ڈرامے کی قسط رات بارہ بجے اور اگلے روز دن بارہ بجے نشر مکرر کے طور پر پیش کی جائے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے